لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مقتول پریانتھا کمارا کے اہل خانہ اور سری لنکا کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی وکیل سانحہ سیالکوٹ کے ملزموں کی طرف سے عدالت میں پیش نہیں ہو گا۔ اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر فرحان شہزاد، افضل دھرالا، خواجہ محسن عباس اور آغا نیر لطیف، یٰسین جوئیہ موجود تھے۔ شرکاء نے سانحہ سیالکوٹ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔