کووڈ 19 فیز تھری‘ کلینیکل ٹرائل میں پاکستان کے رزلٹ 8 ممالک کی نسبت بہتر رہے 

Dec 10, 2021

راولپنڈی(آئی این پی) کووڈ 19فیز تھری کے کلینیکل ٹرائل کے نتائج کے حوالے سے الشفاء ٹرسٹ نے اپنی نوعیت کی پہلی انٹرنیشنل ریسرچ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ماہرین نے کہا کہ پاکستان کلینیکل ٹرائل کیلئے باصلاحیت ملک بن گیا۔ کووڈ 19 کے فیز تھری کے کلینکل ٹرائل میں پاکستان کے رزلٹ باقی آٹھ ممالک کی نسبت بہتر رہے۔ پاکستان کلینیکل ٹرائل انڈسٹری سے سالانہ 150 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ پورے ملک میں ٹرائل کیلئے حکومت کی طرف سے 6ہسپتال منتخب کیے گئے تھے۔ لیکن الشفاء ٹرسٹ ہسپتال ریسرچ سنٹر نے سب سے زیادہ 2700 رضاکاروں کے ٹرائل مکمل کئے۔

مزیدخبریں