ڈسٹرکٹ اوورسیز چیئرمین کا اجلاس ،تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ 

لاہور(نیوز رپورٹر)اوورسیز پاکستانیز کمیشن ہیڈ آفس میں وائس چیئرپرسن سید طارق محمود الحسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز چیئرمین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اوورسیز کے مسائل اور ان کے دیرینہ حل کیلئے منظم حکمت عملی تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔ لاہور میں منعقد ہونیوالے گلوبل اوورسیز کنونشن کے حوالے سے مشاورت اور ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ اجلاس میں پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر رانا عبدالستار، امریکہ سے آئے ہوئے عالمی خطیب علامہ ظہیر الحسن، کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن سید خادم عباس، ڈی جی عشرت اللہ خان نیازی، ڈائیریکٹر پولیس امتیاز احمد خان، ڈائریکٹر روینیو ذوالفقار احمد بھون، ڈائریکٹر ایڈمن تنویر ماجد اور تمام ڈسٹرکٹ اوورسیز چیئرمین شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...