لسبیلہ (نامہ نگار) غیر قانونی اشیاء سے لوڈ مسافربس کو روکنا مہنگا پڑگیا کوچ والوں نے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ شب لسبیلہ میں وندر کے قریب واقع کھرکھیڑا کسٹم چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ جوذرائع کے مطابق مبینہ طور چھالیہ سمیت دیگر غیرقانونی اشیاء سے لوڈ تھا کو روکنے کی کوشش پر مسافر کوچ والے بپھر گئے اور چیک پوسٹ پر کوچز کھڑی کرکے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ۔
چوری اور سینہ زوری، غیر قانونی اشیاء سے لوڈ بس روکنے پرڈرائیورز،کنڈکٹرز کی ہڑتال،کراچی کوئٹہ شاہراہ بلاک
Dec 10, 2021