پنڈی بھٹیاں ( نمائندہ خصوصی )تنگ بازاروں میں تجاوزات کی بھرماراوردن بھر لوڈ رکشا ٹرالیوں گدھا گاڑیوں کے آنے جانے کا سلسلہ نے اور موٹر سائیکلوںسے پیدل چلنے والو ں کو پریشان کر رکھا ہے ،خواتین کمسن بچے بوڑھوں طالبات طلبا ء کو انتہائی پریشان کن حالات سے گزرنا پڑتا ہے ،جبکہ دوکانداروں نے بھی دونوں اطراف تین سے چار فٹ تک بازاروں میں تجاوزات کر رکھی ہیں ،تعلیمی اداروں کے اوقات میں ان بازاروں سے کمسن طالب علموں طالبات کو سکول آنے جانے وقت جس قدر مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ان کے والدین نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی توجہ اس جانب دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ،ان تنگ بازاروں میں صبح سات بجے سے پانچ بجے تک آنے جانے پر پابندی لگائی جائے ،جوکہ لو گوں کے ہجوم میں پیدل چلنے والوں کے راستوں کو جام کر دیتے ہیں ،اور کمسن طالبات اور طلباء خواتین بوڑھوں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ،مگر ایسی صورت برقرار رکھنا تعجب ہے ، شہریوں طالبات طلباء ان کے والدین خواتین نے لوڈرکشا ٹرالیوں گدھا گاڑیوں کی شہر کے تنگ بازاروں میں صبح سات بجے سے پانچ بجے تک آنے جانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ۔
پنڈی بھٹیاں:تنگ بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار،پیدل چلنا دشوار
Dec 10, 2021