سادھوکے:ڈاکوئوں کی گھر میں لوٹ مار،معمر شخص کا بازو توڑ ڈالا

سادھوکے+کامونکی(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں دراجکے میں گزشتہ رات اڑھائی بجے کے قریب پانچ ڈاکو اصغر ارائیں کے گھر میںگھس آئے اور اہل خانہ کو کمرہ میں بند کرکے پچاس ہزار روپے نقدی رقم اور اسی ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹنے کے بعد دست درازی پر اصغر ارائیں کو رائفلوں کے بٹ مار کر اسکا بازو توڑڈالا اور فرار ہوگئے انہی ڈاکوؤں نے رات کے دو بجے ناصر واپڈا والے اور ساجدمنہاس کے گھروں میں  بھی داخل ہوکر تالے توڑے،اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل کامونکے ،صدر پولیس اور پولیس چوکی(منور شہید )نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کوہسپتال پہنچا دیا،متاثرہ اصغر ارائیں کے پوتے اسامہ کی دوروز بعد شادی ہے۔دوسری طرف  رات نواحی گاں سالار کا رانا عامر اسلام اپنے دوستوں علی عبداللہ کے ہمراہ جی ٹی روڈ سے ملحقہ فوڈ سٹریٹ کے نزدیک کھڑا تھا کہ دو مسلح ڈاکوں اسلحہ کے زور پر عامر اور عبداللہ سے مجموعی طور پر پندرہ ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے۔دوسری اور تیسری وارداتوں میں پاک ٹان کے ارشد اور ابوبکر سے دو لڑکے موبائل فون چھین کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن