کامونکی (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی شکایت سیل ضلع گوجرانوالہ کے وائس چیئرمین چوہدری فرقان فروز خاں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ اسلام اور پاکستان کو بد نام کرنے کی سازش ہے۔دینی اور سیاسی جماعتوں اور حکومتی عہدیداروں کے محض مذمتی بیانات کافی نہیں ہوں گے۔ایسے واقعات کی روک تھام کیلے مستقل لائحہ عمل اور عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہوگی۔غیر ملکی یا پاکستانی اقلیتیوں کے تمام حقوق کا ضامن آئین پاکستان ہے۔اسلام اقلیتوں کے جان و مال کا محافظ اورپاکستان کے عوام اقلیتوں کیساتھ کھڑے ہیں۔بعض نا عاقب اندیش لوگ اسلام اور پاکستان کو بد نام کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔سڑکوں پر عوام الناس کو عدالتیں لگانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ ریاست کے اندر ریاست اور سربازار از خود عدالت لگانے کے مترادف ہے۔بغیر تحقیقات کسی غیر مسلم کا قتل اسلام نہیں بلکہ جہالت اور گمراہی ہے۔