لاہور+اسلام آباد+ کراچی+ جینوا (سٹی رپورٹر +خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 350 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 355 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 74 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 803 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہو چکی ہے ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 9 ہزار 829 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 771 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 49 ہزار 421 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیںگزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 46 ہزار 697 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 23 لاکھ 85 ہزار 347 کرونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 73 ہزار 459 افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 12 کروڑ 88 لاکھ 79 ہزار 987 کرونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 37 لاکھ 81 ہزار 101 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے ۔ پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ کاک پہلا مشتبہ کیس کراچی میں سامنے آ گیا جو کہ کراچی کے نجی ہسپتال میں رپورٹ ہوا تصدیق کیلئے جینوم سیکوئنسنگ رپورٹ کا انتظار ہے۔ وزیر صحت سندھ مرزا پیجو ہو کا کہنا ہے کہ ابھی تک جینوم سیکوئنسنگ مکمل نہیں ہوئی سیکوئنسنگ مکمل ہونے میں دو ہفتے لگیں گے۔ لوگ ویکسی نیشن کرائیں ضوابط پر عمل کریں کراچی کے ضلع شرقی کی خاتون نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی شوہر سمیت گھرانے کے دو افراد بھی کرونا سے متاثر ہیں ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے خاتون جس فلائٹ میں آئیں اس کے تمام مسافروں کو بھی ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ قومی ادارہ صحت این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کراچی سے رپورٹ اومی کرون ویرینٹ کے مشتبہ کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے اس سلسلے میں مکمل جینوم سیکوئنس ٹیسٹ ہونا باقی ہے جسے نمونہ حاصل کرنے کے بعد انجام دیا جائے گا قومی ادارہ صحت نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ عالمی حالات کی روشنی میں عوام سے پر زور اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں ۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اومیکرون ویئرینٹ کرونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں پھر بھی احتیاط کرنا ہوگی عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری پینشل نے اومیکرون سے بچاؤ کیلئے کرونا ویکسین بوسٹر شاٹ لگوانے کی سفارش کرتے کہا کہ اعدادو شمار سے ظاہر ہے کہ بڑی عمر کے افراد میں ویکسن کی افادیت کم ہورہی کرونا کے اومیکرون ویرینٹ کے معاملے پر تین مشتبہ مریضوں کے نمونے وزارت صحت حکام نے اسلام آباد بھیج دیئے ۔ برطانیہ میں اومیکرون ویئرینٹ کے کیسز بڑھنے پر پلان بی نافذ کر دیا گیا آج سے تھیٹر اور سینما سمیت کئی عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے پیر سے گھر سے کام کرنے والے ورکرز کام کریں گے نائٹ کلب‘ رش والے مقامات پر کرونا پاس دیکھانا لازمی ہوگا۔ امریکہ میں اومیکرون ویئرینٹ کے کیس بڑھنے پر ایئرپورٹ‘ بس اڈوں‘ ٹرین سٹیشن اور سفر کے دوران ماسک کی پابندی 18 مارچ تک بڑھا دی گئی۔ کیوبا میں اومیکرون ویئرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا جبکہ بھارت میں اومیکرون ویئرینٹ سے متاثرہ پہلا شخص صحت یاب ہو گیا ہے۔ برطانوی ادارے کے مطابق آسٹریلوی نائب وزیراعظم نے میڈیا کو بتایا کہ وہ رواں ہفتے کے آغاز میں برطانیہ کے سرکاری دورے کے بعد امریکہ پہنچے۔ جہاں ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ چھوڑنے سے قبل ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔