اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیشنل سیوئنگ کی بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ سمیت ریگولر، اسپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع کو بڑھا دیا گیا ہے۔نیشل سیونگ نے مختلف بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد بدل کا اعلان کردیا جس کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 2 اعشاریہ 04 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 80 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 2 اعشاریہ 40 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 60 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع ایک اعشاریہ 61 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 98 فیصد کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ کا سالانہ منافع ایک اعشاریہ 92 فیصد اضافے سے 12 اعشاریہ 96 فیصد کردیا گیا ہے ۔
بہبود و پنشن سمیت سیونگ سرٹیفیکٹ کی شرح منافع میں اضافہ
Dec 10, 2021