شوہر کے بیوی کو جلانے پر صوبائی  وزیر انسانی حقوق کا نوٹس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین نے گجرپوہ میں شوہر کا اپنی بیوی کو جلانے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آ ئی جی آپریشنز کو بذریعہ ٹیلیفون ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف فی الفور ایف آئی آر کا اندراج کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ صوبائی وزیر نے ایم ایس میو ہسپتال سے بھی رابطہ کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور فوری برن یونٹ میں داخل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن