لاہور (سٹی رپورٹر) سوسائٹی آف سرجن پاکستان کے انتخابات برائے سیشن 2021-2023ء 20 دسمبر کو سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہونگے۔ پروفیسر مختیار حسن رندھاوا کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ۔ لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سابقہ کرپٹ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلائی اور اقتدار کی حوس لوٹ مار کی سزا آج غریب عوام کوبھگتنا پڑ رہی ہے، کرپٹ اپوزیشن کے لانگ مارچ ، استعفیٰ اور جلسے جلوسوں کے اعلانات کسی سیاسی لطیفے سے کم نہیں، دونمبر اپوزیشن جماعتیں نیب قوانین میں اپنی مرضی کی ترامیم کروانا چاہتی تھیں تاکہ پکڑی جانے والی چوری سے بچا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔