احسن اقبال،لیگی کارکنوں پر تشدد حکمرانوں کی فسطا ئیت کا ثبوت ہے: محمود بشیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبا ل اورن لیگی کارکنوں پر تشدد کے خلاف ن لیگی اراکین اسمبلی کا اظہار مذمت ، توفیق بٹ ایم پی اے کے خلاف انتقامی کارروائی کی بھی مذمت اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ، تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیرورک ، ڈویژنل سینئر نائب صدر ایم پی اے حاجی عبد الرئوف مغل ،ڈویژنل جنرل سیکر ٹری و ایم پی اے تو فیق بٹ نے کراچی میں مرکزی جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال اور ن لیگی کارکنوں پر تشدد اور بد سلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے حکمرانوں کی فسطا ئیت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن