نواںکوٹ(نامہ نگار) سیاسی وسماجی رہنما وامیدوار پی پی 141 چودھری وقاص محمود مان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ سے اسلام اور پاکستان کے پر امن تشخص کو بہت نقصان پہنچامتشدد رویوں کے خاتمے کیلئے اگر اب بھی بنیادی نوعیت کے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ایسے واقعات کبھی نہیں رک سکیں گے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ریاست اور تمام طبقات سنجیدہ کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں پر ظلم کرنے والا کبھی خوش نہیں رہ سکتا اور اسے اس کے برے کاموںکا صلہ مل کرتاہے ۔