لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ حکمران طبقہ غریب عوام کو زندہ درگور کرنا چاہتا ہے،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے غریب عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔عوام سے اربوں روپے کا ٹیکس وصول کرنے کے بعد بھی قیمتوں میں اضافے حکمرانوں چوری اور سینہ زوری ہے۔نا اہل ناتجربہ کار حکمرانوں نے عوام کو دیوالیہ نکال دیا ہے۔