سالانہ ترقیاتی فنڈز میں 85ارب روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے: ہاشم جواں بخت 

لاہور (کامرس رپورٹر )وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی فنڈز میں تقریباً 85 ارب روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد ترقیاتی فنڈز کا حجم 560 ارب سے بڑھ کر  645 ارب روپے ہو جائے گا۔ مالی سال کے دوران ترقیاتی فنڈز میں یہ اضافہ صوبے کی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ ہے جو مختلف محکموں کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔فنڈز میں اضافے کا مقصد ترقیاتی سکیموں کی تیز رفتار تکمیل ہے۔محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری کے ذریعے فنڈز کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 69 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیرخزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ اضافہ شدہ ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے منصوبہ جات پر خرچ کیا جارہا ہے۔ محکمہ سپیشل ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو 18,526ملین کے اضافی فنڈز مہیا کیے جارہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن