راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کوڈ 19فیز تھری کے کلینیکل ٹرائل کے نتائج کے حوالے سے الشفاء آ ئی ٹرسٹ نے اپنی نوعیت کی پہلی انٹرنیشنل ریسرچ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ الشفاء آ ئی ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل رحمت خان نے کہا کہ شروع میں ہم حالت خوف میں تھے اور لوگ بھی ڈرے ہوئے تھے لیکن قوم کیلئے بہترین ویکسین کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے الشفاء آ ئی ٹرسٹ نے کلینیکل ٹرائل کا چیلنج قبول کیا۔کانفرنس سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے پالتھا ماہیپالا، چینی کمپنی کی نمائندہ مس ماریا سانگ،کینیڈا واٹر لو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زاہد اے بٹ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام،ڈاکٹر شہزاد علیخان و دیگر نے خطاب کیا۔
الشفاء آ ئی ٹرسٹ ہسپتال ریسرچ سنٹر میں کوڈ 19فیز تھری کے کلینیکل ٹرائل
Dec 10, 2021