عمران کو بنی گالہ کی اونچائی سے غریبوں کے دکھ نظر نہیں آتے: حمزہ شہباز 

Dec 10, 2021

 لاہور (خصوصی رپورٹر) حمزہ شہباز نے وزیراعظم کے بیان پر کہ پاکستان اب بھی سستا ترین ملک ہے، کہا کہ عمران نیازی کو بنی گالہ کی اونچائی سے غریبوں کے دکھ درد نظر نہیں آتے۔ وزیراعظم کی مہنگائی سے قوم تنگ تھی مگر وہ اپنی زبان سے بھی قوم کو اذیت دے رہے ہیں۔ اللہ کی مخلوق عمران نیازی سے تنگ آچکی ہے، اب یہ ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے کہ ان سے قوم کو چھٹکارا دلائیں۔ جس کے لئے پی ڈی ایم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مارچ سمیت تمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کرے۔ انہوں نے وسن پورہ میں لیگی کارکنان ناجی بٹ، رحمت بلاکی عیادت اور یوسی چیئر مین نوید بشیر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنوب ایشیا کے مختلف ممالک میں قیمتیں کم ہورہی ہیں۔ پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر قیمیتں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ نیازی صاحب کو کون سمجھائے کہ پاکستان میں مہنگائی ڈبل ڈیجٹ کراس کر گئی ہے۔ جس پر وزیر اعظم کو ڈالر کی قیمت بڑھنے کی اطلاع ٹی وی سے پتہ چلے اسے غریب کی غربت کا کیا علم ہوگا۔ وہ تو بنی گالا میں اپنی اے ٹی ایمز کے ساتھ بیٹھ کر خوش ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے 4 سالوں میں آپ کے جھوٹ گن لیے ہیں۔ نئے پاکستان کے جھوٹ، الزامات اور فریب کھل سامنے آگئے ہیں۔ پہلے الزامات مجھ پر لگائے جاتے  تھے کہ حمزہ شہباز برائلر مرغی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کرتے ہیں تو وہ دوسال جیل میں رہا اس دوران کون قیمتیں بڑھاتا رہا؟۔
حمزہ 

مزیدخبریں