علی پورچٹھہ/ وزیر آباد (نامہ نگاران) عشق میں ناکامی پر نوبیاہتا اور محبوب نے اکٹھے خود کشی کر لی۔ علی پورچٹھہ کے محلہ اسلام آباد کی رہائشی 19سالہ خدیجہ محلہ کے 21سالہ اویس شاہ سے محبت کرتی تھی۔ اویس شاہ نے کئی بار رشتہ مانگا لیکن انکار کر دیا گیا۔ لڑکی کی ایک ماہ قبل حافظ آباد میں زبردستی شادی کر دی گئی تھی۔ گزشتہ روز خدیجہ میکے واپس آئی ہوئی تھی اویس شاہ نے اسے باہر کھیتوں میں بلایا اور دونوں نے آمنے سامنے بیٹھ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں تھیں۔ دونوں کو گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئے۔ جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ علی پور چٹھہ مصروف تفتیش ہے۔
خودکشی