راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ ، شراب اور منشیات رکھنے والوںکے خلاف کارروائی کرکے13ملزمان گرفتارکرلئے تھانہ نصیر آباد نے نصیر خان سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ،تھانہ سول لائن نے محمد اسلم سے پستول 9MMمعہ ایمونیشن ،تھانہ صدر بیرونی نے ارسلان خان سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ،تھانہ سٹی نے عبداللہ سے230گرام چرس، محمد عدیل سے 115گرام چرس، تھانہ صادق آبادنے محمد نعمان ،نثار احمداورعامر سے 3پستول30بور معہ ایمونیشن ، پیرودھائی پولیس نے وسیم سے260گرام چرس، وارث خان پولیس نے فہیم سے180گرام چرس، بنی پولیس نے قمر سے860گرام چرس،روات پولیس نے محمد نوید سے2بوتل شراب ،آراے بازار پولیس نے ملزم محمد شہریار سے12روند پستول 30بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔
کھلی کچہری میں ایس ایس پی غضنفر علی شاہ نے40شہریوں کے مسائل سنے ناجائز اسلحہ، منشیات بر آمد، 13ملزمان پکڑے گئے، مقدمات درج
Dec 10, 2021