ڈپٹی کمشنر کا پناہ گاہ فوارہ چوک راجہ بازار کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے پناہ گاہ فوارہ چوک راجہ بازار کا دورہ کیا اورپناہ گاہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا وہ کچن میں گے اور کھانے کے معیار کا ذاتی طور معائنہ کیا انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے گرم بستروں کے بارے میں بھی پوچھا ڈپٹی کمشنر نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ گفتگو بھی کی انہوں نے پناہ گاہ میں کھانا بھی کھایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ پناہ گاہوں کے قیام کا مقصد بے گھر افراد کو چھت اور کھانے کی سہولت باعزت انداز میں فراہم کرنا ہے اور یہ حکومت کے فلاحی ریاست کے وژن کا اہم جزو ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...