کراچی (نیوزرپورٹر) بانیان پاکستان کی اولاد وں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے وائس چیئرمین نعیم احمد خان، سیکریٹری جنرل حکیم محمد شعیب قریشی اور ایم کیو ایس سی کی مشاورتی کمیٹی برائے کراچی مسائل کے صدر محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کارکردگی کو بہتر نہیں کہا جاسکتا ہے اور ملک بھر میں عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا مشکل ہونا اس بات کی واضح دلیل ہے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق میں غذائی خوراک کی اہم اہمیت ہے جبکہ آئین پاکستان میں بھی انسانی حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا لیکن حکمران انسانی حقوق کو مسلسل پامال کررہے ہیں اور ملکی آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیںانہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات اور کمر توڑ مہنگائی کا فوری خاتمہ کیا جائے۔