الخدمت کے تحت دستگیر اورتیسر ٹاؤن میں مفت میڈیکل کیمپس

Dec 10, 2021

کراچی ( نیوز رپورٹر) الخدمت کے تحت کراچی کے علاقوں دستگیر اورتیسر ٹاؤن سیکٹر50 سی میں مفت میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا۔کیمپس میں مجموعی طورپر572 مریضوں کا معائنہ کیا گیا،جبکہ کیمپس میں آنے والے 100افراد کے آئی ٹیسٹ کیے گئے ،جن میں سے موتیے کے 21 مریضوں کوآپریشن کیلئے منتخب کیا گیا۔اس موقع پرالخدمت کے ذمہ داران موجود تھے۔دونوں منعقد کیے جانے والے کیمپس میں 9مردوخواتین ڈاکٹروں کے ساتھ پیرامیڈکل اسٹاف نے خدمات انجام دیں۔تین فارما کمپنیز نے اپنے اسٹالزپرفری شوگر اور یورک ایسڈ ٹیسٹ کیے-دستگیر میں 300اورتیسر ٹاؤن میں 272 افراد کا معائنہ کیا گیا۔موتیا کے مریضوں کا آئندہ ہفتے آپریشن کیا جائے گا،جس کیلئے انہیں تاریخ بھی دے دی گئی ہے ۔موتیا کے مریضوں کوبہترین اورمعیاری لینز بھی لگائے جائیں گے ۔کیمپس میں 282 افراد کے فر ی شوگرٹیسٹ گئے گئے۔30 افراد کے یورک ٹیسٹ کیے گئے اورکیمپ میں معائنہ کیلئے آنے والے افراد کوڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ دوائیں بھی مفت فراہم کیں۔اس موقع پر ڈاکٹروں نے یورک ایسڈ سے بچاؤ ،آنکھوں کو امراض سے بچانے اور اچھی صحت سے متعلق مفید مشورے دیئے ۔دستگیر اور تیسر ٹاؤں کے مکینوں نے الخدمت کی جانب سے کیمپس کے انعقادکو سراہا ۔

مزیدخبریں