کراچی (نیوزرپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر اپنی گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اب لا قانونیت کی شکل اختیا ر کرتے جارہے ہیں ،سی پی ایل سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 11ماہ میں 215گاڑیاں چھینی گئیں جبکہ 1702گاڑیاں چوری ہوئیں رواں برس سے اب تک47148موٹر سائیکلوں سے شہری محروم کردیئے گئے جبکہ 23124موبائل فونز بھی ڈاکولے اڑے یہی نہیں بلکہ اغوا برائے تاوان کے 15واقعات جبکہ 23واقعات بھتہ خوری کے رونماء ہوئے جبکہ افسوس ناک صورتحال یہ بھی رہی کہ 442افراد کو مختلف واقعات میں قتل کردیئے گئے بینک ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں ہوئیں مندرجہ بالا اعداد و شمار محکمہ پولیس اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں سندھ حکومت کی اس مجرمانہ غفلت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے کیونکہ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پاکستان کی رو سے شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت کریں۔
کراچی میں بڑھتے کرائم حکومتی رٹ نظر نہیں آتی
Dec 10, 2021