کراچی (نیوزرپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کا شورہ کا اجلاس مولانا صادق جعفری کی سربراہی میں وحدت ہاوس انچولی میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈویژن کابینہ سمیت ڈسٹرکٹ کے زمہ داران نے شرکت کی او رکراچی کے عوامی مسائل پر گفتگو کی گی اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ عوام حقیقی معنوں میں ملک کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں۔محض اخباری بیانوں سے ملک میں معاشی انقلاب نہیں آئے گا۔ گزشتہ تین سالوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا جبکہ وزیراعظم وطن عزیز کو سستا ترین ملک قرار دے رہے ہیں۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم کو درست اعدادوشمار سے آگاہ نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دے کر جب تک عملی بنیادوں پر کام نہیں کیا جاتا تب تک عوام حقیقی خوشحالی نہیں دیکھ سکتے۔آج ہم تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں۔شدت پسندی، بربریت اور عدم برداشت کے جو واقعات سامنے آ رہے ہیں ملک کی تاریخ میں ان کی کوئی مثال موجود نہیں۔عام طور پر یہ تاثر پایا جا رہا ہے موجودہ حکومت انتظامی معاملات پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔اس تاثر کو سخت ترین فیصلوں کے بغیر زائل نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کی ضروریات زندگی کو آسان کرے۔بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہئے۔