ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر)تحصیل میلسی کے حلقہ پی پی235میں عشرزکواۃ کمیٹیاں برائے نام ہوکررہ گئیں ہیں سیاسی بنیادپربنائے جانیوالے عشرزکواۃ کمیٹیوں کے چیٔرمینوں کو اشاروں پرچلایاجانے لگاہے جس کے باعث کھاتے پیتے گھرانوں کی خواتین ہی فنڈنگ سے مستفید ہورہی ہیں جبکہ اصل حقداروں کے نام لسٹوں سے خارج ہیں ، موضع ترگڑھ،موضع درپور،موضع ساندہ،موضع عطاء اللہ،نوضع کھرالہ،موضع چکمغل ،چوک میتلا،موضع سحرٹبہ سلطانپورکی غریب خواتین رضیہ بی بی،ممتازمائی،حسینہ بی بی،نسرین بی بی،رفعت بی بی،عنصربی بی،مصرت بی بی،عائشہ مائی،رحمت بی بی،انیلہ مائی ،ساجدہ بی بی،راشدہ بی بی،ام کلثوم،بھرواں مائی،عابدہ بی بی،تسلیم بی بی،وزیراں مائی،ظہوراں مائی ودیگرنے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی خضرافضال سے مطالبہ کیا ہے کہ ازخود نوٹس لیکر امدادکی رقم ٹھیک جگہ پہنچائی جائے۔