ملتان‘ میاں چنوں(خصوصی رپورٹر‘ خبر نگار) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کی یونیورسٹوں کے ملازمین اور اساتذہ کو ڈسپیرٹی الاونس دینے کا مراسلہ جاری کردیا بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں گریڈ 1 سے 19 تک کے اساتذہ و ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاونس ملے گا۔ اساتذہ و ملازمین کو 2017 کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد الاونس ملے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق معمول سے ہٹ کر اضافی الاونس لینے والے اساتذہ و ملازمین سپیشل الاونس کے اہل نہیں ہوں گے۔ سپیشل الاونس متعلقہ جامعہ کے سینڈیکیٹ و سینیٹ کی منظوری سے مشروط ہو گا۔سرکاری جامعات سپیشل الاونس کی ادائیگی سے متعلق فنڈز کا اہتمام خود کریں گی۔