ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان میں پرچوں کی درست تقسیم کیلئے مانٹرنگ ایپ متعارف کرادی گئی اس سلسلے میں ورکشاپ منعقد ہوئی چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان،حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت کمیٹی روم میں میٹرک اسپیشل امتحان 2021 کے سوالیہ پرچہ جات کی بینک سے وصولی اور امتحانی مراکز میں تقسیم سے قبل بذریعہ ایپ مانیٹرنگ کے حوالے سے ملتان بورڈ کی حدود میں میٹرک امتحان کیلئے قائم امتحانی مراکز کے ریذیڈنٹ انسپکٹر ز/ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔