لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی زیر صدارت پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی آن لائن شکایات کے ازالہ بارے پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس اْن کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے افسران کو شکایات کے حل کیلئے اپنی کارکردگی کو مزید بہترکرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا ازالے کیلئے اپنا قلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مسائل کے حل کے بعد شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا جائے ۔
افسران پورٹل پرشکایات کے ازالے کیلئے کردار ادا کریں:ڈی سی شعیب علی
Dec 10, 2021