سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے فوائد بارے میپکو کے ٹرینرز کو لیکچر

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹرمیں سی پیک کے تحت ملک میں بجلی کے منصوبوں کے فوائد کے موضوع پرمیپکو جی ایس او ونگ کے ٹرینرزکو لیکچر دیاگیا۔ایگزیکٹو انجینئر ایس ایس اینڈ ٹی ڈویڑن وہاری عزیزالرحمن نے بتایاکہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) کے تحت بجلی کے پیداواری منصوبوں کی تکمیل سے ملک کے پاور سیکٹر میں واضح بہتری آئی ہے اور تھرمل، ہائیڈل اور ونڈ انرجی سے بجلی پیداوار کے ہزاروں میگاواٹ کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جن کے مکمل ہونے سے مستقبل میں بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن