یو این ڈی پی پاکستان کا عدم مساوات کے حوالے سے ویبنار

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) یو این ڈی پی پاکستان کی جانب سے  عدم مساوات کے کے حوالے سے جاری سیریز کے تیسرے ویبینار کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ ویبینارز پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2020 کے نتائج پر بات کرنے کے لیے منعقد کیے گئے ہیں۔ یہ رپورٹ تین ستونوں پر مشتمل ہے جن میں طاقت، لوگ اور پالیسی شامل ہیں جس کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس سال اپریل میں لانچ کیا تھا۔اس آن لائن سیشن کا عنوان طاقت کا عدم مساوت پیدا کرنے میں کردار تھا۔ آن لائن سیشن میں یو این ڈی پی پاکستان کیے سربراہ نٹ استبے،و زیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین، فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے سابق  چیف ایگزیکٹو آفیسر لیفٹیننٹ جنرل طارق خان اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق نے حصہ لیا۔ اس سیشن کی میزبانی سینیئر صحافی نسیم زہرہ نے کی۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے  یو این ڈی پی پاکستان کیے سربراہ نٹ استبے نے ملک میں عدم مساوات کے خاتمے کے حوالے سے شہریوں کی طاقت کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ 
 انہوں نے مزید کہا کہ ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2020 میں اس بات پر بات کی گئی کہ طاقت کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو ترجیحی سلوک کی خواہش ہو۔ اپنے فائدے کی لیے اپنا نیٹ ورک استعمال کیا جائے بلکہ طاقت کے حصول کا مطلب ہے کہ پاکستان کے لیے بہتری میں کردار ادا کیا جائے۔ پینل ڈسکشن میں اس بات پر بھی بحث کی گئی کہ کس طرح  طاقت کے ذریعے ملک میں عدم مساوات کا خاتمہ ممکن ہے ۔ سپیکرز کی جانب سے غربت، معاشی ترقی، گورننس، پالیسی ریفارمز کے حوالے سے بات کی گئی۔ و زیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدم مساوات کے خاتمے کے لیے پورے معاشرے کو مجموعی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل  حارث خلیق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مساوات کے فروغ کے لیے ہمیں آئین پاکستان کو دیکھنا چاہئے۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے سابق  چیف ایگزیکٹو آفیسر لیفٹیننٹ جنرل طارق خان کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ دیگر ملکوں نے کس طرح اپنے معاشرے میں عدم مساوات کا خاتمہ کیا اور پاکستان میں ایسی پالیسیاں بنائی جائیں۔ یو این ڈی پی پاکستان کی جانب سے نیشنل اور علاقائی سطح پر ایسے سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں عدم مساوات کے حوالے سے موضوعات زیر بحث لائے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...