کراچی ( کامرس ڈیسک) پیسفک ایشیا ٹریول ایسو سی ایشن (پاٹا) پاکستان چیٹر ایگز یکٹو کمیٹی کا اجلاس پولانی ٹریول کے دفتر میں ہوا۔ پاکستان میں ٹریول ٹریڈ انڈسٹری کی موجودہ صورتحا ل کا جائزہ اور ملک میں ان باؤنڈ / آؤٹ با ؤنڈ اور سیاحت کی بحالی میں معاونت کے لیئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا۔ پولانی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین محمد یحییٰ پولانی نے پاٹا پاکستان چیپٹر کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے شمولیت قبول کی جس کی تجویز لیفٹیننٹ کرنل(ر) اکبر اے شریف چیئرمین (فاٹا) پاکستان چیپٹر۔ دو نئے اراکین فیاض علی شاہ اور سارہ بانو (ایم ڈی ایچ ٹریولز-کراچی) بھی بالتر تیب قائم مقام سیکرٹری اور قائم مقام خزانچی کی حیثیت سے پاٹا پاکستان چیپٹر کی ٹیم میں شامل ہوئے۔محمد یحییٰ پولانی نے پاٹا پاکستان چیپٹر کے کاموں کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرنے کے لیئے تمام ذرائع سے جارحانہ مہم شروع کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ پاٹا پاکستان چیپٹر کے کاموں اور اس کے رجسٹرڈ ممبر بنے سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں مزیدآگاہی پیدا کی جاسکے۔ لہذاٹریول ٹریڈ (فضائی/ سمندر / زمینی سطح)، سیاحت، مہمان نوازی،حکومتوں، تعلیمی ادروں، میڈیا ہاؤسز سے منسلک تمام اداروں کو خصوصی طورپر مدعو کیا جائے تاکہ وہ پاٹا پاکستان چیپٹرکے رجسٹرڈ ممبر بنیں اور دوبارہ اپنا فعال کردار ادا کریں۔ملک میں ٹریول ٹریڈ بزنس اور پاکستان چیپٹر(پاٹا) انٹرنیشنل اور اس سے منسلک کاروباری شراکت داروں کے پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کو فارغ دینے کے لئیے تمام ضروری تعاون فراہم کرے۔