تنظیم نو مکمل ہونے پر حیسکول دوبارہ منافع بخش ادارہ بن جائیگا،سر ایلن ڈنکن

کراچی(کامرس رپورٹر)حیسکول پیٹرولیم کا انتظار طلب سالانہ اجلاس عام (اے جی ایم) اختتام پذیر ہوگیا جس میں اسکے چیئرمین، سابق برطانوی وزیر خارجہ سر ایلن ڈنکن نے کہا کہ کمپنی اپنے قرضے کو مکمل ازسرنو مرتب کرنے کے لئے معاہدے کے قریب پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "سال 2021 ڈرامائی رہا جس کے دوران بورڈ نے کمپنی کے حالات تبدیل کرنے کے لئے انتھک کام کیا۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اس ضمن میں اچھی پیش رفت کررہے ہیں اور مجھے ان میں سے بعض اقدامات کے بارے میں بیان کرنے پر خوشی ہے جو ہم نے گزشتہ چند ماہ میں سرانجام دیئے ۔ سب سے پہلے، ہم نے 2020 کے کھاتے شائع کئے اور اس طرح ہم نے معاملات کو بہتر بنایا اور پچھلے بعض ایسے اندراجات کو درست کیا جو ہمارے اعلیٰ معیار پر پورے نہیں اترے۔ ہم اب سال 2021 کے سہ ماہی کھاتوں پر بھرپور انداز سے کام کررہے ہیں اور امید ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں اس کام کو مکمل کرلیا جائے گا۔ حیسکول نے کمپنی کے آڈیٹرز تبدیل کئے ہیں۔ اب بیکر ٹلی ہمارے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہمارے تمام کھاتوں اور طریقہ کار پر بھرپور انداز سے کام کررہا ہے ۔ ہمارے سی ای او اور سی ایف او اور انکے ساتھ حیسکول کے دیگر تمام ملازمین نے شدید دباؤ میں بے مثال انداز سے گھنٹوں گھنٹوں کام کیا ہے، اس لئے وہ ہماری تعریف اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں۔ یہ سال صرف حیسکول کے لئے ہی مشکل نہیں رہا بلکہ مارکیٹ کے حالات اور ریگولیٹری ماحول کے ساتھ پوری او ایم سی کے شعبے کے لئے یہ مشکل وقت رہا۔
حیسکول 

ای پیپر دی نیشن