انڈس موٹر کی روڈ سیفٹی کولیشن کیلئے انٹرنیشنل روڈ فیڈریشن کیساتھ شراکت 

کراچی(کامرس رپورٹر)انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) نے انٹرنیشنل روڈ فیڈریشن ( آئی آر ایف) اور  ٹوٹل انرجیز فاؤنڈیشن کے تعاون سے پاکستان میں نجی شعبے کی سرکردہ کمپنیوں کے ایک گروپ کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ ملک میں سڑکوں پر حادثات سے اموات اورزخمیوں کی تعداد کو کم کیلئے مشترکہ طور پر مہارت اور تجربے کا استعمال کیا جاسکے۔ اس اقدام کی بنیاد یہ یقین ہے کہ سڑک حادثہ میں ایک آدمی کا متاثر ہوناہی ناقابل قبول ہے ۔ آئی ایم سی کے علاوہ اس اتحاد کے بانی ممبران ٹوٹل پارکو پاکستان، شیل پاکستان، یونی لیور پاکستان لمیٹڈ، پارکو پرل گیس لمیٹڈ، کوکا کولا پاکستان، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ اور نیاز ملک کنسلٹنٹس نے ایک ورچوئل تقریب میں کولیشن چارٹر پر دستخط کیے جس کی میزبانی آئی آر ایف کی طرف سے جنیوا، سوئٹزرلینڈ کی گئی ۔ آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی نے ان تنظیموں کے دیگر سی ای اوز/ایم ڈیز کے ساتھ چارٹر پر دستخط کیے۔ اس منصوبے کا مقصد  اثر پذیر اور توسیع پسندانہ سرگرمیوں کے ذریعے روڈ سیفٹی کو کافی حد تک بہتر بنانا اورپاکستان میں روڈ سیفٹی کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو متحرک اورمتحد کرنا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، زیادہ تر سڑک حادثات ترقی پذیر ممالک میں ہوتے ہیں جہاں روڈ ٹرانسپورٹ موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اس عالمی بحران کو تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے سال 2021 سے 2030 کو روڈ سیفٹی کے لیے اقدامات کا عشرہ قرار دیا ہے جس کے تحت ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات اور زخمیوں کی تعداد کو کم از کم 50 فیصد تک کم کرنے کاہدف مقرر کیا گیا ۔اقوام متحدہ نے کاروباری رہنماؤں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس پروگرام کینفاذ میں تعاون کریں۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو، آئی ایم سی  نے کہا، "پاکستان میں روڈ سیفٹی کی خراب حالت سنگین رخ اختیار کر رہی ہے اور اس سے نمٹنا کسی ایک فرد کا کام نہیں ہے۔ مشترکہ ذمہ داری کے طور پر یہ اتحاد پاکستان کے لیے پہلا قدم ہے جو آئی آر ایف کے تجربے اور مہارت کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ تاہم ایک نہ ایک دن ہماری طرف اور سٹیک ہولڈرز کی طرف سے کی جانے والی کوششیں معاشرے کیلئے نہ صرف سودمند ثابت ہوں گی بلکہ معاشرے میں ایک حقیقی فرق پیدا کریں گی ۔ٹویوٹا چاہے وہ کمپنی کی مصنوعات ہوں یا روڈ سیفٹی کی بات ہو بطور سیفٹی لیڈرز، ٹویوٹا سیفٹی کو اہمیت دیتا ہے‘‘آئی آر ایف ڈائریکٹر جنرل سوزانا زماتارونے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ آئی آر ایف اس بات پرپختہ یقین رکھتا ہے کہ شراکت داریاں روڈ حادثات میں کمی لانے میں کامیاب محرک اور طویل المدتی اثرات رکھتی ہیں ۔ ہمیں اس کام کو مربوط کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر کو تعاون پر مبنی مربوط اقدامات میں شامل کرنے پر خوشی ہے۔ اس سے ہمیں اقدامات کے نئے عشرے کی طرف سے متعین کردہ اہداف کے حصول کیلئے کوششوں کو تیز کرنے میں مدد ملے گی ۔پاکستان کے علاوہ آئی آر ایف اس سال تنزانیہ میں نجی شعبے کے اتحاد کا آغاز کر چکا ہے اور فی الحال مراکش میں اسے شروع  کرنے پر کام کر رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن