اسلام آباد (نامہ نگار ) ٹیکنیکل ووکیشنل انٹرپرئز ٹریننگ پروگرام کی جانب سے "پاکستان میں واپس آنیوالے افراد کی بحالی" کا باضابطہ طور پر آغاز کیا گیا۔ اس کا مقصد پاکستان واپس آنے والوں اور مقامی آبادی کو سماجی و اقتصادی بحالی میں مدد فراہم کی جا سکے۔ واپس آنیوالے افراد کا وطن میں دوبارہ انضمام ٹیکنیکل ووکیشنل انٹرپرئز ٹریننگ سیکٹر سپورٹ پروگرام کا ایک نیا اقدام ہے جس کی مالی اعانت یورپی یونین، وفاقی جمہوریہ جرمنی اور رائل نارویجن ایمبیسی نے فراہم کی ہے۔ گلف کوآپرینشن کونسل (GCC) کے ممالک، یورپ اور جرمنی سے رضاکارانہ طور پر واپس آنے والے پاکستانیوں کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری اور انضمام کے اقدامات کو جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (BMZ)کی حمایت حاصل ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیقی نے کہا ''مجھے اپنے معاشرے کے انتہائی حساس ترقیاتی پہلو میں حصہ ڈالنے اور فروغ دینے کیلئے ایسے ترقی پسند اقدام میں حصہ لینے پر خوشی ہے: یہ ہمارے پاکستانی عوام کا اپنے ملک میں دوبارہ انضمام ہے۔ واپس آنے والوں کو مناسب تربیت اور ہنر مندی کے مواقع فراہم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تقریب میں ٹیو ٹاسیکٹر کے مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC)، وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (لاہور ڈویژن)، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF)، اور ورلڈ وائیڈ فنڈ پاکستان (WWF) کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام اور پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) کے درمیان شراکت داری کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔
علی سلمان
مقامی آبادی کو سماجی و اقتصادی بحالی میں مدد فراہم کرینگے ، علی سلمان
Dec 10, 2021