ملتان ( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر و بیت المال پنجاب یاور عباس بخاری نے ملتان میں سپیشل افراد کے ادارے ’’ نشیمن‘‘ کا سنگ بنیاد رکھااور سوشل ویلفیئر کمپلیکس متی تل روڈ کا دورہ کیا، جہاں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار نے انہیں نشیمن کے منصوبے پر بریفنگ دی۔ یاور عباس بخاری نے’’ نشیمن‘‘ کی نئی بلڈنگ پر کام کا باقاعدہ آغاز خصوصی افراد کے ہاتھوں سے کرایا۔ بعدازاں انہوں نے ملتان جنرل بس سٹینڈ پر پناہ گاہ کا دورہ کیا اور مسافروں کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر سوشل ویلفیئر نے اولڈ ایج ہوم ملتان کا بھی دورہ کیا اور وہاں قیام پذیر بزرگوں کے ساتھ وقت گزارا۔یاور عباس بخاری نے سپیشل افراد کیلئے چئیرز بنانے والے سنٹر کا دورہ کیا۔فیکٹری کی خاص بات کہ کام کرنے والے تمام ورکرز خود بھی معذور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی معذوری کے باوجود ان کا محنت پر کامل یقین رکھنا اور ملک و قوم کی خدمت کرنا لائق تحسین ہے۔
سنگ بنیاد