لودھراں (خبر نگار/ ڈسٹرکٹ رپورٹر/ نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرے اور لودھراں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انشاء اللہ کاغذوں کی بجائے عملی طور پر لودھراں کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں اور تاجروںسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جہانگیر ترین سے پارٹی رہنماؤں ملک صدیق جتیال، ملک اقبال جتیال، ملک حسنین جتیال، محبوب خان بلوچ، چوہدری نثار، چوہدری وسیم، ریاض خان پہوڑ، غلام نازک نمبردار، فاروق خان بلوچ، اللہ ڈتہ گھلو نمبردار نواب گھلو، راؤ عدنان، رفیق گجر، عارف چیمہ، چوہدری مسعود گجر، انور بیگ میتلا و دیگر نے ملاقات کی۔ جہانگیر ترین سے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کہروڑپکا حاجی راؤ محمد عمران، رانا محمد رفاقت اور رانا شاہد کی سربراہی میں انجمن تاجران کے کامیاب ہونے والے عہدیداران نے ملاقات کی۔ جہانگیر ترین نے صدر انجمن تاجران دھنوٹ ڈاکٹر حنیف بھوری، جنرل سیکرٹری محسن رضا و دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے دھنوٹ میں ڈگری کالج کے قیام اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ جہانگیر ترین نے چک ہمتہ میں رانا فرمان علی اہلیہ کی وفات، چک نمبر 26 ایم میں جیکب آفتاب کے والد، چک نمبر 384 ڈبلیو بی میں حاجی احسان اعوان کے بھائی اور ممتاز اعوان کے والدین اور بھائی کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ جہانگیر ترین نے چیئرمین یونین کونسل چک ہمتہ راؤ وقار اکرم کی رہائش گاہ پر ورکرز سے ملاقات کی۔ چوہدری نواز وڑائچ، مصطفیٰ شاہ، رانا شہزاد انور، ارسلان نواز بھٹہ ودیگر ہمراہ تھے۔
جہانگیر ترین