باہر سے آنے والوں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے، ویکسین کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے،عثمان بزدار
پنجاب حکومت نے اومی کرون سے بچا وکیلئے ویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ باہر سے آنے والوں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے، ویکسین کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس اومی کرون سے بچا کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ عثمان بزدار نے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف سکریننگ کی جائے، عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، کورونا کے نئے وائرس سے بچا کیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے۔