وزیراعظم عمران خان نے کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔گرین لائن بسوں کا 15 دن ٹیسٹ رن جاری رہےگا.گرین لائن بس کا کرایہ 15 سے 55 روپے تک ہوگا.گرین لائن بس سروس کاآج سےآزمائشی سفرشروع ہوگا.سیٹوں کےلحاظ سے ایک بس میں چوالیس افراد سفرکرسکتےہیں.رش کے اوقات میں ایک بس میں 180 افراد کے سفرکی گنجائش ہے.مسافر وائی فائی اورموبائل چارجنگ پورٹ بھی استعمال کر سکیں گے.بس میں اشتہارات لگانےکےلیے18 جگہیں مختص ہیں.بس میں نگرانی کے لیے5 کیمرے لگائے گئے ہیں.گرین لائن میں روزانہ3لاکھ مسافرسفرکرسکیں گے.گرین لائن بس سروس کا25دسمبرسےباقاعدہ آغازہوگا.