میسا چوسٹس (نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے دماغی و اعصابی انحطاط سے گزرنے والے بالخصوص بزرگ افراد کے جسم میں اگر وٹامن ڈی کی مقدار زیادہ ہو تب بھی اس کا بہت فائدہ ہوتا ہے اور اس طرح ان کے دماغ میں اکتسابی بگڑ کا عمل سست ہو سکتا ہے۔ امریکہ میں ٹفٹس یونیورسٹی اور دیگر اداروں نے یہ تحقیق کی ہے جس کے نتائج جرنل آف الزائیمر ایسوسی ایشن نے شائع کرائے ہیں۔ اس کا خلاصہ یہ ہے غذائی اجزاء بالخصوص وٹامن بوڑھے ہوتے ہوئے دماغ پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ ٹفٹس یونیورسٹی میں یو ایس ڈی اے ہیومن نیوٹریشن ریسرچ سنٹر آن ایجنگ (این این آر سی اے) کی سربراہ سارا بوتھ کے مطابق وٹامن ڈی ہڈیوں‘ چکنائی والی مچھلی‘ دودھ اور نارنجی کے رس میں بکثرت پایا جاتا ہے جبکہ دھوپ بھی جلد میں جذب ہوکر وٹامن ڈی بناتی ہے۔
وٹامن ڈی دماغی و اعصابی لحاظ سے بزرگ افراد کیلئے مفید: امریکی تحقیق
Dec 10, 2022