سیول (نوائے رپورٹ) کیا آپ یقین کریں گے کہ دنیا کا ایک ملک ایسا ہے جہاں کے تمام افراد کی عمر راتوں رات ایک سے 2 سال کم ہوگئی ہے؟۔ جی ہاں واقعی جنوبی کوریا میں عمر کا حساب رکھنے والے روایتی طریقہ کار کو متروک قرار دے کر عالمی معیار کو اپنانے کے قانون کی منظوری دی گئی ہے۔ اس قانون کی منظوری سے جنوبی کورین شہریوں کی عمر سرکاری دستاویزات میں ایک سے 2 سال تک کم ہوجائے گی۔ جنوبی کوریا میں پیدائش کے وقت بچے کو ایک سال کا قرار دیا جاتا ہے اور یکم جنوری کو عمر میں ایک سال کا اضافہ کردیا جاتا ہے۔ مگر اب تمام سسٹمز کو جون 2023 سے ختم کیا جارہا ہے۔ کم از کم سرکاری دستاویزات میں اس قانون کے تحت عمر کا حساب رکھنے کے لیے عالمی معیار کو اپنایا جائے گا۔
جنوبی کوریا میں نیا قانون منظور، ہر شہری کی عمر 2 سال کم ہو جائے گی
Dec 10, 2022