اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 17 سالہ لڑکا شہید، متعدد زخمی

رام اللہ(این این آئی)اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک 17 سالہ  لڑکا شہید اور متعد فلسطینی زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ضیا محمد الریماوی کو اسرائیلی فوج نے گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کیا جب کہ اس کارروائی میں تین دیگر فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ان زخمیوں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔یہ واقعہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مغرب میں عابود قصبے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسے ایک فلسطینی کی شہادت اور دوسرے کے شدید زخمی ہونے کی "سول ایسوسی ایشن" کی طرف سے رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں۔قبل ازیں وزارت صحت نے قابض فوج کی گولیوں سے دو زخمیوں کو رام اللہ کے کنسلٹنٹ ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ ان میں سے ایک کی ٹانگ جبکہ دوسرے کے سینے کے قریب گولی لگی ہے۔ دونوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...