نئی دہلی (کے پی آئی ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع رام پور میں مسلم ووٹروں نے کہا کہ پولیس نے ضمنی انتخابات کے دوران انہیں مارا پیٹ کا نشانہ بنایا اور انہیں ووٹ دالنے سے روک دیا۔ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک مسلم خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پولیس نے ووٹنگ کیلئے آنے والے مسلمانوں کو بے رحمی سے مارا پیٹا اور انہیں متنبہ کیا کہ وہ گھروں میں ہی رہے۔سماجی وادی پارٹی کے امید وار عاصم نے کہا کہ انتظامیہ نے مسلم علاقوں کو سیل کیا اور مسلم ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک پہنچنے نہیں دیا ، ا نہوںنے کہا کہ پولیس نے مسلم ووٹروں کے ووٹر کارڈ چھین لیے اور انکے ساتھ بدسلوکی کی ۔ انہوں نے افسوس کیا کہ مسلمانوں کے ووٹنگ حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔
اترپردیش میں پولیس نے ضمنی الیکشن میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
Dec 10, 2022