ماسکو(نیٹ نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دنیا کو خبردار کیا ہے کسی بھی ملک نے روس پر ایٹمی حملہ کیا تو اسے زمین کے نقشے سے مٹا دیا جائیگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے واضح کیا روس کے جدید ترین ہائپرسونک ہتھیار کسی بھی ایسے ملک کو منہ توڑ جواب دیں گے جو روس پر ایٹمی حملہ کرنے کی جرات کرے گا۔ یوکرائن جنگ کے حوالے سے صدر پیوٹن نے کہا حال ہی میں بھرتی کیے گئے ڈیڑھ لاکھ فوجی یوکرائن میں جنگ لڑنے کے لیے منتظر ہیں تاہم انہوں نے یوکرائن میں فوری طور پر اضافی فوجی بھیجنے سے انکار کیا۔ روسی صدر نے مزید کہا روس تیل کی پیداوار میں کمی کر سکتا ہے اور کسی ایسے ملک کو تیل فروخت نہیں کرے گا جو مغرب کی قیمتوں پر روسی تیل خریدنے پر زور دیں گے۔
کسی ملک نے روس پر ایٹمی حملہ کیا تو اسے نقشے سے مٹا دیا جائے گا، پیوٹن
Dec 10, 2022