کار سرکار میں مداخلت، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع 

Dec 10, 2022

  اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) کارسرکار میں مداخلت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 19 دسمبر تک ضمانت میں توسیع مل گئی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج راجا جواد عباس حسن نے کی، جب کہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔ بابر اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مقف پیش کیا کہ عمران خان لاہور ہیں اور آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبرتک توسیع کردی۔

مزیدخبریں