سول جج جھنگ محمد مظہر کیخلاف محکمانہ کارروائی ختم، 7 ایڈیشنل سیشن جج مستقل کر دیئے گئے 

 لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سینئر سول جج جھنگ محمد مظہر اور سول جج بوریوالہ جہانگیر وینس کیخلاف  محکمانہ کارروائی عدم شواہد کی بنیاد پر ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ آزمائشی مدت پوری ہونے پر 7 ایڈیشنل سیشن ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔ مستقل ہونے والوں میں شیخ  اعجاز پرویز (ساہیوال)، محمد صفدر (راولپنڈی)، عبداللہ عثمان (سیالکوٹ)، اخلاق احمد (لاہور)، سردار فیصل نبی خان (منچن آباد)، عشرت عباس (لاہور) اور ناصر محمود سیال (علی پور) شامل ہیں۔ دریں اثناء پنجاب سروس ٹربیونل کے فیصلے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سول جج  ریاض خرم کو بحال کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...