امریکا میں بھارتی ہندو انتہاپسند مذہبی دہشتگردی کے منصوبے کا انکشاف

Dec 10, 2022

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)امریکا میں بھارتی ہندو انتہاپسند مذہبی دہشتگردی کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوتوا کے گروپ "گلوبل ہندو ہیریٹیج" کی جانب سے چرچ گرانے کی لئے فنڈ ریزنگ کی غرض سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ یہ فنڈز آندھراپردیش میں موجود ایک چرچ کو گرانے کے لئے اکھٹا کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہندوتوا کے انتہاپسند جبری مزہبی تبدیلوں کی تحریک "گھر واپسی" کے نام سے شروع کر چکے ہیں جس کے تحت فاشسٹ آر ایس ایس مسلمانوں اور عیسائیوں کو جبری طور پر ہندو بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس ہندو انتہا پسند اقدام کی مذمت کے لئے ٹیکساس سٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اس تقریب کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ امریکا کو ہندوتوا سرگرمیوں کو لگام ڈالنے اور ایسے گروپس کے خلاف فوری کاروائی کی سخت ضرورت ہے۔

مزیدخبریں