لاہور (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے مینار پاکستان بدسلوکی کیس میں بطور گواہ عدم پیشی پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے وارنٹ گرفتاری کردیئے، عدالت نے ایس ایچ او کو ٹک ٹاکر اور گواہان کو گرفتار کرکے 5 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے لکھا کہ مدعیہ سمیت دیگر گواہان کو طلب کیا لیکن کسی نے عدالتی احکامات کو اہمیت نہیں دی لہٰذا وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں۔