فیصل آباد‘ ڈسکہ‘ رائے ونڈ: بچی‘ بچے اور خاتون سے زیادتی

Dec 10, 2022

فیصل آباد‘ ڈسکہ‘ رائے ونڈ (نمائندگان خصوصی/ نامہ نگار)  اوباش نے کمسن بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا جبکہ خاتون نے کوشش ناکام بنا دی۔ تھانہ مرید والا کے علاقہ 421 گ ب میں ملزم جاوید اپنے محلہ دار سرور کے آٹھ سالہ بیٹے رفاقت کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشان بنا دیا۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 398 گ ب میں (ہ) بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم ندیم شوکت دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس آیا اور اسے اسلحے کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچا کر اہل محلہ کو اکٹھا کر لیا جس پر ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ ڈسکہ سے نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق اقساط پر قرضہ لینے آئی خاتون کو دو ملزموں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کوٹ عبدالمالک لاہور کی خاتون (ر) بی بی گزشتہ روز ڈسکہ کے نواحی گائوں کوٹلی بوہڑ والی میں عدیل شاہ کے پاس آسان اقساط پر قرضہ لینے آئی تو ملزم عدیل اور قاسم اس کو ایک گھر میں لے گئے اور دونوں نے خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رائے ونڈ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مالک نے ملازمہ سے زیادتی کردی۔ نجی سوسائٹی کے رہائشی محمد اویس نے اپنی ملازمہ 13سالہ (آ) کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی بھاگ کر تھانے پہنچ گئی جس کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا تو بچی نے جج کو بتایا کہ میں نجی سوسائٹی کی کوٹھی میں کام کرتی تھی‘ کوٹھی کے مالک اویس نے 4 مرتبہ مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مالک اویس ملتان چلا گیا اور میںبھاگ آئی اور تھانہ ستوکتلہ پہنچی۔ (آ) کے بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے جج نے ملزم اویس کے خلاف  مقدمہ درج کروانے کے احکامات کردئیے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں