لاہور (نمائندہ خصوصی+ خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔ احتشام انور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب، تقرری کے منتظر عامر عقیق خان کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب تعینات، ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن انفارمیشن و کلچر پنجاب انجم نویدکو ایس اینڈ جی اے ڈی رپوٹ کرنے کی ہدایت، ڈپٹی سیکریٹری ہاؤسنگ پنجاب اسد رضا کاظمی کو ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن انفارمیشن و کلچر پنجاب، امیر حسان کو ڈپٹی سیکریٹری ہاؤسنگ، اے ڈی سی جنرل قصور منور حسین کو ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن سی اینڈ ڈبلیو، ڈپٹی ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی کمیشن محمد جعفر کو اے ڈی سی جنرل قصور، جنرل اے سی ریوینیو فیصل آباد شاہد ندیم کو اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ڈی جی خان، جنرل اے سی ریوینیو ساہیوال احمد سلیم چشتی کو اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ بہاولنگر، سیکشن آفیسر محکمہ توانائی پنجاب کنول صابر کو ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن اینوائرنمینٹل پروٹیکشن ، اے سی نوشہرہ محمد یوسف کو اے ڈی سی جنرل بہاولنگر، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ غلام سرور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفر گڑھ، سسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈٖ پلاننگ) مظفر گڑھ، مرحبا نعمت کو ڈٖپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، زیب النساء ناصر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مری تعینات کردیا۔ آئی جی پولیس نے بلال ظفر شیخ ایس ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی علی وسیم، ایس ایس پی سی ٹی ڈی گوجرانوالہ فیصل گلزار، ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ عیسیٰ سکھیرا کو ڈی پی او بہاولنگر تعینات کر دیا۔ رانا محمد علی ایڈمنسٹریٹر اوقاف بہاولپور کو آڈٹ آفیسر بہاولپور، زاہد اقبال منیجر سرکل ون لاہور کو ایڈمنسٹریٹر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔