وکلاء کی ہڑتال جاری، آج بھی ہوگی، پرسوں کنونشن طلب 

Dec 10, 2022

لاہور؍ راولپنڈی (سپیشل رپورٹر+ جنرل رپورٹر) پنجاب بار کونسل کی کال پر گزشتہ روز لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں وکلاء نے ہڑتال کی اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔ یہ ہڑتال پنجاب بار کونسل، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار لاہور کے مشترکہ اجلاس کے فیصلے کے تحت کی گئی۔ اس موقع پر وکلاء عدالتوں میں پیش  نہ ہونے سے بیشتر اہم نوعیت کے مقدمات کی سمات نہ ہوسکی۔ پنجاب بار کونسل نے معاملات پر تجاویز  و مشاورت کیلئے 12 دسمبر کو پنجاب بھر کے وکلاء کا نمائندہ کنونشن بھی طلب کر لیا ہے۔ آج بروز ہفتہ اور پیر کو بھی وکلاء ہڑتال اور احتجاج کریں گے۔ ہڑتال سے سائل کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں